• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے ضمنی انتخاب کے نتائج کا نوٹس لے لیا

لاہور (پرویز بشیر ) پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لیا ہے اور مختلف عہدے داروں اور ارکان سے معاملات کو درست کرنے کے لئے وسیع مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس مشاورت کے بعد پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی اور عہدوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

 بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں مزید بہتر عہدہ دیا جائے گا اور ان کو آگے لایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا خیال ہے کہ مریم نواز ان کے بیانیے کی بہتر انداز میں ترجمانی کرتی ہیں اور وہ ان کے ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو خوبصورتی سے عوام کے سامنے پیش کرتی رہی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید