• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کے سامنےپی ٹی آئی کا مظاہرہ

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے زیر اہتمام جمعرات کے رو ز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاءنے پلے کارڈ اٹھائے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرے کے شرکاءسے تحریک انصاف کے رہنماءباری بڑیچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری اور نواز لیگ ایک بار پھر پنجاب میں اراکین اسمبلی کے ضمیر خرید رہے ہیں یہ لوگ جتنا مرضی پیسہ لگائیں مگر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو خرید نہیں سکتے ۔انہوںنے کہا کہ ان سودہ گروں کا راستہ نہ روکھا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرئیگاتحریک انصاف ہر فورم پر ان کا راستہ روکھے گی ملک بھر میں آج ضمیر فروشوں کیخلاف مظاہرے ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کو اپنا مینڈیٹ دیا ہے کسی کو یہ مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔
کوئٹہ سے مزید