• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو کا کارکن ہوں خرید و فروخت کی سیاست نہیں کرتا، آصف زرداری

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سےملاقات کی ۔ پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں یہ ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔ پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے آصف علی زرداری سے سے وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ سابق صدر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگائوں؟ انہوں نے کہا کہ ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے۔ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کیلئے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم کو آمادہ کیا،یہ کمٹمنٹ کرکے عمران سے جا ملے،آصف علی زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔
اہم خبریں سے مزید