• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت نے اپنے فیصلے کو روندنے پر پرویز الٰہی کو سزا دی، قمر زمان کائرہ

کراچی(ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ چوہدری شجاعت نے اپنے فیصلے کو روندنے پر پرویز الٰہی کو سزا دی۔ جیو نیوز کی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ زرداری صاحب پنجاب میں اپنا زیادہ تروقت گزار رہے ہیںاپنی پارٹی کے لئے وہ لوگوں سے مل رہے ہیں ، زیادہ محنت سے لوگوں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں لیکن اس سارے عمل میں انہوں نے کوئی شب خون نہیں مارا، انہوں نے کوئی سازش نہیں کی، کوئی چھپ چھپا کر نہیں گئے اور کس کو پیسے نہیں دیے،نہ ہی عمران خان کی جماعت سمیت کسی بھی جماعت کا کوئی ایک رکن ٹوڑا۔ چوہدری شجاعت نے تکنیکی بنیاد پر اپنی جماعت کو کہا اور کہا اس لئے کہ چوہدری شجاعت پہلے دن سے اس بات کے خلاف ہیں ذرا یاد کیجئے جس وقت عمران خان کی حکومت اور پنجاب حکومت کے خلاف ہم نے عدم اعتماد کی تحریک چلائی تو اس وقت ہم اپوزیشن میں تھے، پرویز الٰہی ہمارے ساتھ اکٹھے ہوگئے، چوہدری شجاعت نےبیٹھ کر فیصلہ کیا اور زرداری صاحب نے مسلم لیگ کو قائل کر لیا بہت مشکل فیصلہ تھا مسلم لیگ کے لئے ہم نے قائل کیا کہ آپ پرویز الٰہی کو قبول کر لیں بطور چیف منسٹر ،انہوں نے کر لیا رات کو وہ ساری مٹھائیاں بانٹ کر اعلان کر کے سب کچھ کر کے چلے گئے، صبح اٹھ کر جا کر عمران خان سے مل گئے تو چوہدری شجاعت صاحب نے کہا میں اس فیصلے کے ساتھ نہیں ہوں، ان کا بیٹا اور طارق بشیر چیمہ چوہدری صاحب کے کہنے پر کابینہ کا حصہ بن گئے قومی اسمبلی میں، مجھے خود ملاقات میں چوہدری صاحب نے کہا کہ میرے بھائی پرویز الٰہی نے غلط کیا ہے،اس وقت چوہدری پرویز الٰہی نے جو چوہدری شجاعت کے ساتھ کیا جو ان کی زبان ، ان کے کیے ہوئے فیصلے کو جس طرح روندا تھا آج انہوں نے پرویز الٰہی کو سزا دے دی، آج بھی عمران خان کہہ رہا ہے کہ پیسے چل گئے پیسے کی سیاست ہو گئی ،خدا کا خوف کرو ، یہی لوگ اگر آپ کے ساتھ آجائیں تو یہ خدا کے نیک بندے ہوگئے اور اگر آپ کا ساتھ چھوڑ گئے تو یہ برے ہو گئے یہ کون سا طریقہ کار ہے ۔

اہم خبریں سے مزید