راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا اور دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کر لیا۔
عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرنے کی ضرورت پر اتفاق، مہنگائی سمیت حکومت کو درپیش دیگر چینلجز پر بھی غور کیا گیا ،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرنے کی ضرورت پر اتفاق، مہنگائی سمیت حکومت کو درپیش دیگر چینلجز پر بھی غور کیا گیا ۔