• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار بھی نہیں، مریم نواز

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار عمران خان کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خدمت کرنے اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے، 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا۔مریم نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا نواز شریف کو دیا گیا مینڈیٹ دھونس، دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے، جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو بارہ کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید