قصور (نمائندہ جنگ) پیراں والا کوٹ تلونڈی میں بیوی سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر قریبی رشتہ دار نے گھر میں سوے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا ایک بھائی جنرل ہسپتال دوسرا جناح ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ بھٹہ مزدور سیموئل ، مینول مسیح ہسپتال جاکر دم توڑ گئے، مقتول کی بیوی، آشناء سلطان اور ساتھی گرفتار، بھٹہ پر کام کرنے والے سیموئل مسیح کی بیوی کے ساتھ اس کے رشتہ دار سلطان مسیح کے ناجائز تعلقات تھے، سمیو ئل نے اپنے چھوٹے 18 سالہ بھائی مینول کے ہمراہ سلطان کو روکا جس کا اس نے برا منایا ، دونوں بھائی سوے ہوئے تھے کہ سلطان نے تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے مقتول سموئیل کی بیوی اور اسکے آشناء سلطان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔