• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان اور سی ای او میونسپل کارپوریشن کے درمیان عدم اعتماد سے ترقیاتی کام متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر خٹک اور سی ای او میونسپل کارپوریشن چوہدری فرمائش میں عدم اعتماد کی فضا ہونےکے باعث میونسپل کارپوریشن ملتان میں ترقیاتی کام اور دیگر اہم امور شدید متاثر ہو رہے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملتان عامر خٹک ، سی او ملتان چوہدری فرمائش کے درمیان اعتماد کی فضا نہیں ہے، ملتان شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر عارضی منڈیوں کےقیام اور دیگر امور میں مبینہ طور پر اے سی سٹی خواجہ عمیر کی مداخلت اور غلط رپورٹنگ کے باعث کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر عامر خٹک نے چوہدری فرمائش پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چھٹیاں کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا جس پر سی او کارپوریشن ملتان نے احتجاجاً کام کرنے سے انکار کی دھمکی دے دی،کارپوریشن ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان کی جانب سے عیدالاضحیٰکے موقع پر انتظامات کی فائل کے علاوہ کسی بھی دوسری فائل پر دستخط نہیں کیے جس کے باعث کارپوریشن ملتان کے ترقیاتی کام اور دیگر امور شدید متاثر ہو رہے ہیں،شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان میں افسرانکے مابین چپقلش کو ختم کیا جائے ورنہ کسی ایک آفیسر کو ٹرانسفر کرکے سسٹم کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
ملتان سے مزید