اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر شرمندہ ہوں۔ زندگی میں اس شخص نے کبھی کوئی کام نہیں کیا اور محض استحقاق پر ہی زندگی گزارتا آیا ہے ۔ نکما ، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصر ہے۔ عدالت پیش نہ ہو کر دوست مزاری نے خود کو بزدل بھی ثابت کر دیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جس کے باعث ہے تمن داری نظام کاخاتمہ ہونا چاہئے۔