ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن امتیاز کچھی نے چارج سنبھال لیا ہے،سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے تبادلے کے بعد امتیاز کچھی کو ملتان تعینات کیا گیا تھا مگر ان کی تعیناتی کے آرڈر ملتان میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کے بعد جاری ہوئے تھے جو ریورس ہوگئے تھے اب الیکشن ختم ہونے کے بعد ان کے آرڈرز کو دو بارہ بحال کردیا گیا ہے ۔جنہوں نے گزشتہ روز چارج دوبارہ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔