• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹرلزکو پیغام ہے بہت ہوگیا‘ پاکستان کا خیال کریں‘ شیریں مزاری

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگیا‘ خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں اور قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنا دیں‘تین ماہ میں پاکستان کا جو حشر کیا وہ کبھی نہیں ہوا، ابھی بھی ہوش نہیں آئے گا تو کب آئے گا، جب امریکا کی فورسز آجائیں گی، جب سمجھیں گے، یہ میراان سے سوال ہے، جس طرح پی ڈی ایم والے پاکستان کا حشر کررہے ہیں آپ کو نظر نہیں آرہا، پوری قوم کو نظر آرہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ʼنیوٹرلز اور ہینڈلرز نے سزا یافتہ کو حکومت دے دی ہے، ایک سزا یافتہ پی ڈی ایم کی لیڈر ہے، مولانا تو گئے اب وہ کھڈے لائن ہیں۔ ڈی فیکٹو امپورٹڈ حکومت مریم کے ہاتھ چلی گئی ہے، مریم کی پریس کانفرنس رولز آف بزنس کے خلاف ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے، کوئی پرائیوٹ شہری بھی منسٹر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس نہیں کرسکتا، اسے وزیراعظم سیکرٹریٹ تک رسائی دی گئی ہے وہاں خفیہ فائلیں ہوتی ہیں، مریم نواز ضمانت پر ہے وہ کورٹ اور ججرز پر حملے کررہی ہیں۔شیریں مزاری نے کہاکہ ہینڈلرز خدا کے واسطے پاکستان کو کس حد تک تباہی کے راستے پر لے کر جائیں گے، صرف اس بات پر کہ عمران خان نے آزاد پالیسی بنائی، ان لوگوں نے جس طرح پاکستان اور معیشت کو ڈبو دیا ہے پھر بھی وہ ان کے پیچھے ہیں، ان میں کیا خاصیت ہے؟ انہیں این آر او ٹو بھی مل گیا ہے، انہوں نے اپنی کرپشن معاف کرالی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہینڈلرز اس ملک سے اور کیا چاہتے ہیں، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں‘ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ دیں۔
اہم خبریں سے مزید