راولپنڈی (جنگ نیوز) ہیپا ٹائٹس سے بچائو اور آگاہی سیمینار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا۔ امریکہ سے آئے ڈاکٹر سمیر‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ڈاکٹر شازیہ زیب اور ڈاکٹر زاہد محمود منہاس شریک تھے۔ وائس چانسلر آر ایم یو ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سٹوڈنٹس کی سوسائٹی و الائیڈ ہاسپٹلز میں ہیپا ٹائٹس کا علاج فری کیا جاتا ہے جبکہ یونیورسٹی وی ایف اے ایچ ٹی سے مل کر ہیپا ٹائٹس آگاہی پر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شازیہ زیب نے کہا ہولی فیملی میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے 150مریضوں کا علاج ہر ماہ کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد منہاس نے کہا جگر کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر نے کہا کہ جلد ہی راولپنڈی میں ہیپا ٹائٹس فری راولپنڈی کا پروگرام بھی شروع کیا جائیگا۔