• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، قومی ہاکی ٹیم کی مہم آج سے شروع

برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ہفتے کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے جمعے کو  دو گھنٹے پریکٹس کی، کورونا کا شکار رانا وحید اور عبداللہ نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ قومی   ٹیم کے ہیڈ کوچ ایکمین نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی ماحول اور موسم سے ایڈجسٹ ہوگئے ہیں، کوشش ہوگی کہ جیت سے اپنے مقاصد کا آغاز کریں، پوری توجہ میچ پر ہے۔ ٹیم کے منیجر سمیر حسین نے کہا کہ پہلا ہدف اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لانا ہے، پول میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ویلز مضبوط حریف ہیں، کوشش ہے کہ کامیابی کے ساتھ مہم کا اختتام کریں۔

اسپورٹس سے مزید