• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ خوشحالی کیلئے مشترکہ اہداف ہمارے اصول ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ سوچ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ریل، سڑک، بحری اور فضائی روابط قائم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کیلئے مشترکہ اہداف ہمارے اصول ہونے چاہئیں، ایس ای او رکن ملکوں کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ای کامرس، کاروبار کو ڈیجیٹل کرنے کے تحفظ پر ہے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ میں رہتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کیلئے مشترکہ اہداف ہمارے رہنما اصول ہونے چاہئیں، تنظیم کے رکن ملکوں کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ای کامرس، کاروبار کو ڈیجیٹل کرنے، جدت اور ترسیل کے بین الاقوامی سلسلے کے تحفظ جیسے اہم شعبوں پر ہے، پاکستان ازبکستان اور افغانستان کیساتھ ٹرانز افغان ریل منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری پہلے ہی علاقائی رابطے اور خوشحالی کے فروغ میں مدد دینے کیلئے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے ، وزیر خارجہ نے ایس سی او چارٹر اور ”شنگھائی روح“ کے اہداف اور اصولوں کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیااورکہاکہ کورونا وائرس کے مجموعی معاشی ، سماجی اور نفسیاتی اثرات ابھی تک باقی ہیں، انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں فوجی تنازعات کے دوبارہ ابھرنے اور ایندھن و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو چیلنجز کے طور پر ممالک اور شہریوں کو پہنچنے والے بھاری نقصان کا بھی ذکر کیا۔
ملک بھر سے سے مزید