• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی آبادی غازی گوٹھ کو مسمارکرنے کی مذمت کرتے ہیں، جلال محمود شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ ہم پولیس کی جانب سے غازی گوٹھ کراچی کو مسمار کرنے، خواتین کی تذلیل،ان پر شیلنگ اور سندھی آبادی کو بے گھر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکمران پیسے اور طاقت کے نشے میں دھت ہو کر اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔سندھ کی بچیوں پر شیلنگ اور گولیاں برسائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے 20 سے زائد بچیاں، بچے اور بوڑھے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ کراچی میں سندھی گوٹھوں کو مسمار کر کے غیر ملکیوں اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کو تحفظ دے کر ان کی کالونیوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے۔کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تاریخی غاز ی گو ٹھ سمیت کراچی کی تمام کچی آبادیاں اور گوٹھ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اب ان گوٹھوں اور کچی آبادیوں کی زمینوں کو پیپلز پارٹی کے بلڈر مافیا کے ذریعے فروخت کر کے غیر ملکیوں اور دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگوں کے لئے کالونائیز کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید