• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم ناکامی سے بچ گئی

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے آخری لمحات کے گول کی مدد سے خود کو ناکامی سے بچانے میں کامیاب رہی، اس میچ میں ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود قومی کھلاڑیوں نے حریف کے گول پر دبائو بڑھائے رکھا ،جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ریبائونڈ پر افراز کے گول کی مدد سے میچ برابرکردیا، اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل پیش کیا، وہ جارحانہ موڈ میں دکھائی دیئے، جنوبی افریقا نےکھیل کے14ویں منٹ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر بیچم کے گول پر پاکستان کے خلاف سبقت حاصل کر لی،دوسرے کوارٹر میں کھیل کے25ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سےرضوان علی نے گول بناکر پاکستان کی ٹیم کو میچ میں لانے کی کامیاب کوشش کی،54منٹ میں جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے گول پر اچھی موو بنائی جس پر انہیں پنالٹی اسٹروک مل گیا، برائون نے افریقا کی جانب سے گیند کو جال میں اچھالنے میں کوئی غلطی نہیں کی،ایک گول کے خسارے اور یقینی شکست کے خوف کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے کمبائنڈ مووسے پنالٹی شوٹ آؤٹ حاصل کر لیا جس پر افراز نے ریبائونڈ پر آنے والی گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھانے میں کوئی غلطی نہیں کی اور پاکستان کو یقینی ناکامی سے بچالیا،پاکستان اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گا۔جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید