دُلے والا/بھکر(نمائندہ جنگ)دریاخان کے ایک مدرسہ میں پڑھنے والی 12سالہ بچی کو مبینہ طور پر محمد عمر محمد حنظلہ عضر نے نشہ آور چیز کھلا کر اغواء کرلیا تھانہ سٹی دریاخان پولیس نے لڑکی کے بھائی محمد رمضان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا درخواست کے مطابق بچی حسب معمول گھر سے کچھ دور واقع مدرسہ میں پڑھنے کیلئے جا رہی تھی کہ راستہ میں ملزمان نشہ آور چیز کھلا کر اغواء کر کے اسے اپنے خالی مکان میں لے گئے جہاں تشدد کیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ساری رات یرغمال بنائے رکھا ۔