کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ رکارڈ بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنماؤں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری پریس ریلز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی بی بی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے نمائندوں نے بارشوں کے بعد کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپی پی پی عام آدمی کی جماعت ہے، مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔