• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریلین کھلاڑیوں کی گرفت مضبوط، میڈلز کی سنچری پر نظر، ٹیبل ٹینس میں بھارت کا اپ سیٹ

بر منگھم ( نصر اقبال/نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز کو آسٹریلین کھلاڑیوں نےاپنی مکمل گرفت میں جکڑ رکھا ہے، اس کے ایتھلیٹس کی کام یابی کے ساتھ میڈلز پر قبضے کی مہارت نے دیگر کھلاڑیوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے،منگل کو بھی آسٹریلیا نےاپنے مجموعی میڈلز کی تعداد 82 کردی ہے جس میں33،23،26گولڈ، سلور اور برانز میڈلز شامل ہیں، آسٹریلین کھلاڑیوں کی نظریں میڈلز کی سنچری پر مرکوز ہے۔ بھارت نے کامن ویلتھ گیمز کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سنگاپور کو مردوں کے ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ انگلینڈ نےنائیجیریا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ تمغوں کی دوڑ میں انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے،کینیڈا چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں اور بھارت پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، ایونٹ میں اب تک16ممالک کے ایتھلیٹ گولڈ میڈلز کو اپنے گلے کی زینت بنانے میں کام ہوچکے ہیں۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکا، اسکواش کے خواتین سنگل کے پلیٹسیمی فائنل میں پاکستان کی فائزہ ظفر اور آمنہ الیاس کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ خواتین ہاکی میں جنوبی افریقا نے کینیا کو15گول سے ہرایا، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ،کینیڈا نے گھانا کو انگلینڈ نے بھارت کو مات دی۔ خواتین کر کٹ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دی۔ باکسنگ کے54 کے جی کینیا کے شفیع بکر حسن اور اسکاٹ لینڈ کے میتھو نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ بیڈ منٹن کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کے برانز میڈل میچ میں سنگا پور نے انگلینڈ کو شکست دی۔ نیٹ بال میں آسٹریلیا نے ویلز کو جبکہ جمیکا نے اسکاٹ لینڈ کو ناکامی سے دوچار کیا۔