• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور علماء و اکابرین کے کاروان امن کا دورہ مری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر قیادت راولپنڈی پولیس اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و اکابرین کے کاروان امن نے مری کادورہ کیا، کاروان امن میں علامہ شوکت جعفری، علامہ قاسم ایوب، علامہ اظہار بخاری، زاہد کاظمی، سید چراغ الدین ، سیف اللہ سیفی، مولانا اقبال رضوی، ظہور الٰہی قادری،علامہ کوثر عباس قمی اور دیگر علماء کرام و اکابرین شامل تھے۔جامع مسجد فاروق اعظمؓ میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔بعدازاں امن واک کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید