بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ اور جوڈو کاز شاہ حسین شاہ کو قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت 50اور دس لاکھ روپے انعام ملے گا،حیرت اس بات پر ہے کہ 2005 میں جب یہ پالیسی بنائی گئی تھی اس وقت اور آج مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔