• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوح دستگیر اور شاہ حسین کو کرکٹ اسٹارز نے سپر اسٹار قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار کرکٹرز نے نوح اور شاہ حسین کو سپراسٹار قرار دیدیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نےکامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔ ٹوئٹر پر وقار یونس نے محمد نوح دستگیر بٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنا گولڈ میڈل پہنا ہوا ہے۔ وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاباش چیمپئن، بہترین کام ۔ آپ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹر نوح کے لئے پچاس لاکھ اور جوڈو کا شاہ حسین کو دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے ۔ ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچر سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے ۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی نوح دستگیر کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ حسین کے والد اور اولمپکس میں برانزمیڈل جیتنے والے ماضی کے باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوش ہوں لیکن شاہ حسین شاہ خود کانسی کے تمغے سے خوش نہیں۔ اس نے گولڈ میڈل کی تیاری کی تھی ۔امید ہے اسلامک گیمز میں گولڈ میدل جیت کر لائے گا۔

اسپورٹس سے مزید