• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق محمود آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 42 سالہ بابر فرانسس جاں بحق ہوگیا ، کورنگی گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،علاوہ ازیں منگھوپیر ماربل فیکٹری میں کام کے دوران کرین سے گر کر ایک مزدور 32 سالہ امتیاز شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ و اقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، کیماڑی گیٹ نمبر 17 کے قریب ہوا بھرتے ہوئے ٹرالر کا ٹائر پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 25 سالہ خائستہ خان شدید زخمی ہوگیا،اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے ،کلینر تھا، پیر آباد تھانے کی حدود بنارس پل نالے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،فوری طور پر شناخت اور اسکی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ،لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید