• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی اسسٹنٹ کیخلاف تحقیقات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی اسسٹنٹ (ز)کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ۔اسسٹنٹ (ز) پر الزام ہے کہ اس نے ملازمین کی پرسنل فائلوں میں سے بعض معلومات چوری کیں جس کی تفتیش شروع ہوئی تو اس نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے ایڈمن آفیسر ، کوآرڈینیشن آفیسر اور ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو درخواست دے دی کہ وہ ہراسیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید