• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے؟ PTI رکن اسمبلی محمد میاں سومرو کی اسپیکر کو چھٹیوں کی درخواست

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پی ٹی آئی دعویٰ کرتی ہےکہ اس کےتمام ارکان پارلیمنٹ استعفے دےچکےہیں لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی رکن اسمبلی محمدمیاں سومرو نےاسپیکرقومی اسمبلی آفس کوچھٹیوں کیلئےدرخواست دیدی.

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی کو 2اگست 2022 کو درخواست میں محمدمیاں سومرونےطریقہ کار اور تقاضوں میں کوتاہی کے لیے معذرت کی اورلکھاکہ اپنےحلقےمیں بلدیاتی انتخابات ،خاندانی ودیگر مصروفیات کی وجہ سےمصروف رہا، میں درخواست کرتا ہوں کہ آج تک میری غیر حاضری کی چھٹیوں کی توثیق/منظور کی جائے اور ستمبر کے آخر تک مزید چھٹیاں دی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید