کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا ، نہ ہی جبر اور سختیوں سے کشمیری بھائیوں کا راستہ روکا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے خصوصی حیثیت کو فوری بحال کرے ۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات اور پالیسوں سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ ان کا نوٹس لے۔