• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان چیف الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتائیں، ملک احمد خان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان نے سیاست میں فارن فنڈنگ سمیٹنا شروع کی تب سے پاکستان عدم استحکام اور انتشار کا شکار ہے،خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر سے ملاقات کر کے گاڑیاں لیکر امریکی غلامی نامنظور کے عمرانی بیانیہ سے ہوا نکال دی ہے، جب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا ہے عمران خان بار بارکہہ رہے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نیوٹرلز کے کہنے پر کی اگر ہمت ہے تو کھل کر نیوٹرل کا نام لیں کہ کیا جنرل باجوہ نے آپکو کہا تھا یا جنرل فیض حمید نے،پی ٹی آئی نے کے پی میں پچیس پچیس ہزار پر سوشل میڈیا میں لوگ رکھے ہوئے ہیں جو اداروں اور فوج کیخلاف مہم چلاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے تین ارب کا بجٹ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئےرکھا ہوا ہے اور وہ پیسہ اداروں کیخلاف استعمال ہورہاہے، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی نےامریکی سفیر سے ملاقات کرکے رجیم چینج کا بیانیہ ختم کردیا ہے،جب سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے اسکے بعد سے یہ لوگ اپنی پوزیشن تبدیل کرتے آ رہےہیں۔
اہم خبریں سے مزید