اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دیگی، اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دئیے جس کے بعد سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دئیے۔انہوں نے کہا کہ اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی اور ہم اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کریں گے کہ ہمارا فنڈ غیر قانونی نہیں ہے۔