پشاور( وقائع نگار ) میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں پولیس اہلکار جس خندہ پیشانی اور محنت سے امن وامان قائم رکھنے کیلئے ڈیوٹیاں سرانجام دے ہے ہیں وہ قابل فخر ہےمحر م الحرام کامہینہ ہمیں امن بھائی چا رے تحمل اور برداشت کا درس دیتاہے اس مقدس مہینے میں خاص کر ان ایام میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی خدمت ہر مکتبہ فکر پرفرض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحرم الحرام میں 30 سے زیادہ مقامات پر ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں جوکہ دو ردراز علاقوں سے پشاور کے مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں 8 ہزار سے زیادہ جوس اور پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کےموقع پر کیا میئر پشاور نے مختلف کمانڈ پوسٹوں کا بھی دورہ بھی کیا۔