• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل نہ ہوئے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوجائینگے، کپتان عمر بھٹہ

برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کامن ویلتھ گیمز میں ٹیم کی پرفارمنس کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار کھلاڑیوں کا محدود وسائل میں اس پوزیشن تک پہنچنا بھی زبردست ہے۔ ہاکی کا گراف بلند کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔ کھلاڑی جن مالی مسائل سے دوچار ہیں، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،فوری اقدام نہیں کئے گئے تو کھلاڑی کھیل چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ہیڈ کوچ بھی اپنی تنخواہ کے لئے پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بڑے مارجن سے شکست نہیں ہونی چایئے تھی، کھلاڑی بلاوجہ دبائو میں آگئے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے ہار گئے،گول کے چانس ضائع کئے جس کی وجہ سے جیتا ہوا میچ ہار گئے، کینیڈا کے خلاف کام یابی ملی، جنوبی افریقا کے خلاف بھی ہم جیت سکتے تھے۔

اسپورٹس سے مزید