• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل کا ہفتے سے آغاز، ٹورنامنٹ بارش سے متاثر ہونیکا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز ہفتے سے ہورہا ہے، مون سون کی بارشوں سے ٹورنامنٹ کے میچ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئےکرکٹ اسٹیدیم کی تزین آرائش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سال ایونٹ میں 7 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ ، محمد عامر ، سہیل تنویر، سمیت ملک کے کئی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کھیلتے دکھائی دیں گے۔ شاہد خان آفریدی دو تین میچوں کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید