کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال اکتوبر میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت آل سندھ انٹر ڈویژن گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما توقیر احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پیبلاول بھٹو مہمان خصوصی ہوں گے، دریں اثناء سمر گولز اینڈ بوائز فری باسکٹ بال کوچنگ کیمپس آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگیا۔