کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہا ہے کہ کہ سینٹرل کنٹریکٹ میںایک ایمرجنگ کیٹگریہو گی جبکہ ٹیسٹ کی ون ڈے کے ساتھ کٹیگری ہو گی۔ ڈومیسٹک کھیلنا لازمی ہو گا ڈومیسٹک کے بغیر کنٹریکٹ نہیں ملے گا میچ فیس بڑھا رہے ہیں فٹنس, ڈومیسٹک کار کردگی،اور پرفارمنس کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے ، پیر کو ہم مکمل بریف دیں گے اس سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات ہو گی جو قدم اٹھا رہے ہیں اس کا فائدہ ایک دو سالوں میں نظر آئے گا۔ انہوں نے ہفتے کو ایل سی سی اے گراونڈ میں جاری ریڈبال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ دیکھی ۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کے فٹنس و ٹریننگ کیمپ کی سرگرمیوں کے بارے بریف کیا مائیک ہیسن، مصباح الحق، سرفراز احمد اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے کہا کہ سابق کپتان یونس خان سے مل رہا ہوں کرکٹ کے مائنڈ کو تھوڑا ہم بڑھا رہے ہیں تاکہ نتائج آئیں کرکٹ مائنڈ کو پاور دینا چاہتا ہوں، بہت سے کرکٹرز سے رابطہ ہے،سلیکشن میں اپنے میں ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا تجاویز دے سکتا ہوں،مجھے ان پر بھروسہ بھی کرنا ہے۔ایک مکمل پالیسی بنائی جا رہی ہے ، سلیکشن کے حوالے سے ہم نے بہت کام کیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ پر کام ہو رہا ہے ۔اگر کوئی کٹیگری پر پورا نہیں ہوتا اس کو کنٹریکٹ نہیں ملے گا ۔پانچ کٹیگریز ہوں گی ٹیسٹ کرکٹ کی کیٹیگری کو اچھا کیا ہے۔