• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان، گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

رحیم یارخان( جنگ نیوز) رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق چک 145 میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق تیزاب سے خاتون کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید