• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلکار ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، چیف ٹریفک آفیسر

پشاور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے نویں محرم الحرام کے سلسلے میں کینٹ/ صدر روڈ حسینیہ ہال کے ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایس پی کینٹ خان خیل، ڈی ایس پی کینٹ محمد سعید اور ڈی ایس پی خیبر روڈ دوست محمد بھی انکے ہمراہ تھے. چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقاتیں کیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکاروں سمیت فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں، ٹریفک حکام اور اہلکار محرم الحرام کے دوران چوکس رہیں اور شہر کے کسی بھی علاقے میں رش نہ بننے دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نا ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ ٹریفک حکام و اہلکار ٹریفک قوانین سے متعلق جاری مہمات میں مزید تیزی لائیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے‘ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جارہی ہے‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید