• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں کو نہیں عدالتوں کو کرنا ہے، شیخ رشید

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں کو نہیں عدالتوں کو کرنا ہے۔ جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں تو عمران الیکشن کو کیسے مانے گا، اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب قوانین میں ترامیم کیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جیلیں غریبوں کے لیے ہیں اور اشرافیہ کے لیے 5 اسٹار ہوٹلز ہیں۔
اہم خبریں سے مزید