• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر سے نکاسی آب فوری یقینی بنائیں، شرجیل میمن کی حکام کو ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حکام کو ہدایت دی کہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی فوری طور پر یقینی بنائی جائے ، بارش کا مختصر دورانیہ تھا لیکن شدید بارش ہوئی ہے ، اس کے باوجود شہر کے انڈر پاس کلیئر ہیں، ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی اور واٹر بورڈ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نکاسی آب کی کام کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔ شرجیل میمن نے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ اور معاون خصوصی قاسم نوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز مری، واٹر بورڈ حکام اور بلدیاتی اداروں کے افسران نے صوبائی وزراء کو نکاسی آب سے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء نے کے پی ٹی انڈر پاس ، سب میرین چورنگی ، ٹاور ، آئی ائی چندریگر روڈ ، سندھ اسمبلی ، سندھ سیکریٹریٹ اور شاہراہ فیصل پر بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید