• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(ٹی وی رپورٹ) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12اگست کو 3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13اگست رات 11بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید