• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، ایتھلیٹس کم کرنے پر پی او اے کی اسپورٹس بورڈ پر تنقید

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید کرنے والے میڈلز حاصل کرنے بعد ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے ہیں،پیایس بی نے آخری وقت میں پاکستانی دستے کی تعداد کم کی، پی ایس بی نے جنہیں باہر کیا ان کے اخراجات ہم نے برداشت کیے، پی ایس بی سے تعلقات اچھے نہیں، کھیلوں میں ادھر ہم ادھر تم کا سسٹم نہیں چل سکتا، من پسند کھلاڑیوں کے انتخابات کا الزام غلط ہے۔ ناقدین بتائیں شاہ حسین شاہ، نوح دستگیر، الیاس حسین کو کس نے منتخب کیا۔ ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں کو تجربے کے ساتھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ایتھلیٹس کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک ہونا ضروری ہے ۔ پی او اے کی جانب سے اسکالر شپ ملنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے۔