• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کا بیانیہ نہیں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘آن لائن) تحریک انصاف کےمرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے‘پی ٹی آئی کی پالیسی پروپاکستانی پالیسی ہے ‘.

ایک انٹرویومیں فوادچوہدری کا کہناتھاکہ ہر انسان کی اپنی رائے ہو تی ہے‘ شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں‘.

 دریں اثناءاسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ موجودہ کابینہ اپنی حرکتوں کی بدولت پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں‘پاکستان میں عوام کی مرضی کی حکومت ہی چلے گی‘ ہم پر دبائو ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرو۔

انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے ، لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں‘یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ‘ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید