• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن متھرا کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور

پشاور(وقائع نگار)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن متھراکامالی سال2022-23کا 39کروڑ 89لاکھ 31ہزار278روپے کابجٹ بھاری اکثریت سے منظورہوگیاہے،جمعرات کے روزتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن متھراکامالی 2022-23کابجٹ اجلاس منعقد ہوا،جس میںایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلطف الرحمان ،ٹی ایم اے کے پرنسپل افسران اورویلیج کونسل چیئرمینوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی،اجلاس کاآغازتلاوت کلام ہوا،چیئرمین تحصیل متھرافریداللہ خان کافورڈھیری نے بجٹ پیش کیا،بجٹ دستاویزات کے مطابق ابتدائی رقم 5کروڑ20لاکھ13ہزار512روپے ظاہرکی گئی ہے،ٹی ایم اے کے ذرائع آمدن 5کروڑ،95لاکھ30ہزار492روپے اورحکومتی گرانٹ 28کروڑ73لاکھ87ہزارروپے رکھی گئی ہے،ٹی ایم اے کی متوقع آمدن 34کروڑ69لاکھ786روپے ہے،عملے کی تنخواہوں کیلئے 8کروڑ90لاکھ28ہزار797روپے مختص کئے گئے ہیں،دیگراخراجات کی مدمیں7کروڑ43لاکھ15ہزارروپے مختص ہیں،ترقیاتی وغیرترقیاتی اخراجات کیلئے39کروڑ80لاکھ60ہزار797روپے رکھے گئے ہیں،بجٹ میںٹوٹل متوقع آمدن کاتخمینہ39کروڑ89لاکھ31ہزار278ہے جبکہ کل اخراجات کاتخمینہ39کروڑ80لاکھ60ہزار797روپے ہیں،سال کے اختتام پرٹی ایم اے کو 8لاکھ70ہزار481روپے کی بجٹ ہوگی،اجلاس میں موجودچیئرمینوں نے بھاری اکثریت بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے تحصیل چیئرمین فریداللہ کافورڈھیری اورٹی ایم اومتھراسیداظہرعلی شاہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا،اجلاس میںسرپلس بجٹ کی تیاری پرفنانس آفیسرسیدآغاطلعت جواد شاہ اوران کی ٹیم کی کوششوںکوسراہاگیا،اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مسلسل غیرحاضری پرویلیج کونسلزکے چیئرمین سراپااحتجاج بن گئے،جنہوں نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کیخلاف احتجاج کیابعدازاں جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ناراض ممبران کومناکراجلاس میںواپس لے آئے،اس موقع پرچیئرمین تحصیل متھرافریداللہ خان کافورڈھیری نے چیئرمینوںکویقین دہانی کرائی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کے نامناسب رویہ کے خلاف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیدظہیرالاسلام کومراسلہ کیاجائیگااوراس بات کویقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی کہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ آئندہ اجلاس میںشرکت کریں۔
پشاور سے مزید