• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر امریکی، سعودی، روسی، چینی اور امارات کی قیادتوں کے پیغامات

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں تعینات دنیا بھر کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور ناظم الامور نے پاکستان کی حکومتی قیادت کے نام مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جن میں پاکستان سے ان کی حکومتوں کے دیرینہ تعلقات کے استحکام کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

ان ممالک جن میں امریکہ، روس، برطانیہ، جرمنی، جاپان اور سعودی عرب جیسے اہم ممالک شامل ہیں ان کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے بھی اس موقع پر خصوصی طور پر پیغامات ارسال کئے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لئے ہیں، امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

 پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کےتیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان اور امریکا مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہوگا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید