• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمیبین کرکٹرز لاہور قلندرز سینٹر کی سہولتیں سے حیران

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نمیبیا کی قومی ٹیم کے چار کھلاڑی خصوصی ٹریننگ کے لئے ان دنوں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجود ہیں اور یہاں کی جدید سہولتیں دیکھ کر حیران ہیں۔ عاقب جاویدکی نگرانی میں کوچز ان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹنس اور اسکلز پر کام کررہے ہیں۔پاکستان کی75 ویں سالگرہ پر کھلاڑیوں نے واہگہ میں یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی ۔ عاطف رانا نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس وقت نمیبیا کے علاوہ آسٹریلیا،انگلینڈافغانستان اور امریکا کے کھلاڑی ہمارے سینٹر میں ٹریننگ کررہے ہیں۔مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سے زائد کرکٹرز ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔