• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر پشاور نے 38 نقشے منظور اور 5 نقشے مسترد کردئیے

پشاور ( وقائع نگار ) شہری قواعد وضوابط کے مطابق تعمیراتی کام کریں ، بی سی اے سٹاف نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے او ر روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ، مئیر پشاور نے 38 نقشے منظور کرلیے جبکہ 5 نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مستر د کردئیے ،مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت بی سی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میںڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشد علی زبیر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ایسٹ زون ہدایت اللہ ،ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ویسٹ زون اشراق خان ، چیف بلڈنگ انسپکٹر عدنان خان اور بی سی اے سٹا ف نے شرکت کی اجلاس میں ڈائریکٹر ایسٹ زون کے 37نقشے منظور کرلیے جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون کا ایک کمرشل نقشہ منظور کرلیاگیا اس حوالے سے ڈائریکٹر ایسٹ زون کے37 نقشے مئیر پشاور کے سامنے پیش کئے گئے جسمیں26 رہائشی اور 11 کمرشل نقشے قواعد وضوابط پورے ہونے پر منظو ر کرلیے گئے ، جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون کے 6 کمرشل نقشے لائے گئے جن میں پانچ کمرشل نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مستردکردئیے گئے جبکہ ایک کمرشل نقشہ قواعد وضوابط پورے ہونے پر منظور کرلیا گیا ، اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ شہری قواعد وضوابط کے مطابق تعمیراتی کام کریں ،سائیڈ بیک او رکارپارکنگ نقشے کے مطابق چھوڑے ،مئیر پشاور نے بی سی اے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام چیک کیا کر ے اور نقشوں کے برعکس کام کو فوری روکیں انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ پلازوں کے تہہ خانوں کو بھی چیک کریںاور قواعد وضوابط کے خلاف تعمیراتی کام کو فوری روکیں۔
پشاور سے مزید