• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا‘عالم زیب

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے صوبائی سرپرست اعلیٰ بابائے وکلا عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے تین بار وزارت عظمیٰ قربان کی جیل بھی گئے اور جلاوطن بھی ہونا پڑا۔ عمران نیازی آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی بجائے ملک میں نفرت انتشار و فساد پھیلا رہے ہیں اور اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ آزاد عدلیہ بحالی کی تحریک میں میاں محمد نواز شریف کی طرف سے وکلا کا بھر پور ساتھ دیا گیا اور نواز شریف کی لانگ مارچ سے آزاد عدلیہ بحال ہوئی اداروں میں بغاوت پیدا کر کے قومی سلامتی کو دائو پر لگایا جا رہا ہے اور بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔
پشاور سے مزید