کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی چھ درخواستوں پر فریقین کو آئندہ سماعت پر درست صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی چھ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ ایک معاملہ سپریم کورٹ میں بھی ہے ہم کیسے فیصلہ دے دیں؟ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواستیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف تھیں۔