• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر بس اور ڈمپر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 36 سالہ شہباز اور 34 سالہ نعیم جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ،بس حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی ، متوفی افراد ڈمپر میں سوار تھے، آبائی تعلق پنجاب کے علاقے علی پور سے تھا ، زخمیوں میں 65 سالہ غلام اکبر ،30 سالہ محمد سلیم ،45سالہ حق نواز شامل ہیں جوکہ بس میں سوار تھے، علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 46 سالہ معصوم خان جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید