اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کی نگرانی میں بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سفاری میں جدید ترین سفاری ڈائیگنوسٹک اینڈ ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ کمانڈر (ر)محمد الیاس وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر (ر) محمد الیاس نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سفاری میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سفاری میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک اینڈ ڈائیلاسز سنٹر کے قیام سے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا۔ اس سے قبل ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دس مریضوں کیلئے بیڈ اور چیئرز مہیا تھیں‘ اب تک ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹائون کی مہیا کردہ جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک اینڈ ڈائیلاسز سہولیات کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مریضوں کے کامیاب ڈائیلاسز کئے جا چکے ہیں۔ اب اسے دس کی بجائے 22ڈائیلاسز میڈیکل کرسیاں اور ایک جدید ڈائیلاسز سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال کی معیاری خدمات تمام مریضوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈائیلاسز سنٹر میں ہیپا ٹائٹس بی کے مثبت اور منفی مریضوں کیلئے الگ الگ میڈیکل چیئرز مہیا کی گئی ہیں اور ڈاکٹر نوید سرور کی سربراہی میں تربیت یافتہ نفرالوجسٹ کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سفاری میں سی ٹی ون ٹو ایٹ جدید ترین سکینز مشینیں ڈیجیٹل ایکسرے اور میڈیکل لیبارٹریز کی سہولت موجود ہے جس میں ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ریڈیالوجسٹ رپورٹنگ کیلئے 24گھنٹے دستیاب ہیں اور اس سہولت کو تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین مریضوں کو مہیا کر رہے ہیں۔ لیبارٹری میں تمام جدید ترین خودکار میڈیکل مشینری موجود ہے اور اسے بیرون ملک سے تعلیم و تربیت حاصل کر کے آنے والے پتھالوجسٹ کی رہنمائی میں تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف رہتے ہیں۔