• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BRT پشاور کی آڈٹ رپورٹ، اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پروجیکٹ بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 منصوبے میں 47ارب روپے محکمہ قانون کی منظوری کے بغیر خرچ کیے گئے جبکہ کنٹریکٹر کو خلافِ ضابطہ ادا کردہ 21 کروڑ 13 لاکھ روپے کے کنسلٹنسی چارجز کی وصولی بھی نہیں کی گئی، ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ متعلقہ فورم پر تمام آڈٹ پیرا کا تسلی بخش جواب دیا جائے گا۔


آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ قانون سے منظوری کے بغیر 47 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے جبکہ کنسلٹنٹ کو موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں 9 کروڑ 23 لاکھ روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی۔ اسی طرح کنٹریکٹر سے خلاف ضابطہ ادا کردہ 21 کروڑ 13 لاکھ روپے کے کنسلٹنسی چارجز بھی واپس نہیں لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پر کام روکنے کے باوجود پیٹرول کی مد میں 36 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیاں کی گئیں، بی آرٹی کیلئے ڈبگری گارڈن کے قریب 24 لاکھ روپے مالیت کے 122 قیمتی درخت کاٹے گئے جنھیں 4 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔بی آر ٹی انتظامیہ نے کنٹریکٹر کو واجبات کی مد میں 31 کروڑ روپے ادا کیے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

اہم خبریں سے مزید