بیجنگ (نیوز ایجنسی) چین کی ایک عدالت نے دہری شہریت کے حامل ارب پتی شہری کو مالی بے ضابطگیوں پر 13 برس قید کی سزا سنا دی۔ ژیاؤ جیانہوا نامی شہری پر چین کے معاشی انتظامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا جس کے بعد شنگھائی کی عدالت نے انہیں قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ان کی کمپنی کو 8 ارب 9 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بھی کیا۔ ژیاؤ جیانہوا کو 2017 میں ہانگ کانگ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد چین اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے۔